ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہم جماعت کی مفت کتابوں کی فراہمی میں تاخیر، والدین پریشان

دہم جماعت کی مفت کتابوں کی فراہمی میں تاخیر، والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور کے سرکاری سکولوں میں دہم جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔ کلاسز کے آغاز کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بیشتر سکولوں میں طلباء کو مکمل کتابوں کا سیٹ فراہم نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں طلباء تاحال میتھ، کیمسٹری، اردو اور انگریزی جیسی اہم مضامین کی کتابوں سے محروم ہیں، جس سے ان کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ والدین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام طلباء کو درسی کتب فراہم کی جائیں، کیونکہ چھٹیوں میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے اور اس کے بعد تعلیمی دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا ہے کہ طلباء کو سو فیصد درسی کتب فراہم کرنے کی ذمہ داری سکول سربراہان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وئیر ہاؤسز میں دہم جماعت کی تمام درسی کتب وافر مقدار میں موجود ہیں اور سکول انتظامیہ وہاں سے کتابیں حاصل کر سکتی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق سکول سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر وئیر ہاؤسز سے کتابیں حاصل کر کے طلباء میں تقسیم کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔