ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، ایک اور اہم استعفیٰ 

برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، ایک اور اہم استعفیٰ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر کیخلاف لیبر پارٹی میں بغاوت تیزہوگئی اور وزیر صحت بھی مستعفی ہوگئے۔
 وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں اب وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا۔
ویس اسٹریٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ کیئر اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک مؤثر انداز میں نہیں لے جا سکیں گے، موجودہ حالات میں حکومت کا حصہ بنے رہنا بے ایمانی اور بے عزتی کے مترادف ہوگا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویس اسٹریٹنگ اس گروپ کی قیادت کر رہے ہیں جو لیبر پارٹی کے اندر کیئر اسٹارمر کی قیادت کو چیلنج کرنا چاہتا ہے،ان کا استعفیٰ لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی کابینہ کے کئی ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ویس اسٹریٹنگ کے نام ایک خط جاری کیاہے، جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ہوگا اور ملک میں انتشار کے دور کو ختم کرکے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہوگا۔

سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ اگر پارٹی کے اندر اختلافات بڑھتے رہے تو حکومت کو مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔