ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو ہماری سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا؛ ڈی جی آئی ایس پی آر

جو ہماری سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  دو ٹوک موقف  دے دیا 

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف  ورزی  کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  غیر ملکی چینل  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا، انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا،امریکا  جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں، بھارت اس مسئلے کو "اندرونی" معاملہ قرار دیکر   بھاری فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو "ہراساں" کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔

 غیر ملکی  چینل نے کہا کہ پاکستانی موقف کے مطابق اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے، بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے ، امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ  بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔