ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق؛ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی وزیر اعظم سے ملاقات

 معرکہ حق؛ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی وزیر اعظم سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ اعظم  شہباز شریف  نے  معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا 

وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت کی. 

 وزیرِ اعظم کی بھارتی فضائی جارحیت کو ناکامی سے دوچار کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے تاریخی گفتگو آج  شام کو سامنے آئے گی