ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو پریشان کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کو پریشان کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں؛ ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ کی سطح پر شکایات کے حل میں تاخیر کرنے والے 14 افسروں کی  کھلی کچہری میں طلبی ہوگئی  

ڈی آئی جی آپریشنز  نے عوامی مسائل بروقت حل نہ کرنے پر سخت بازپرس کی ، تھانے کی سطح پر مسئلہ حل نہ کرنے والوں کا قانون کے مطابق احتساب کا حکم دیا، ایس ایچ او نوانکوٹ، ایس آئی اور اے ایس آئی دفتر طلب کیے گئے ، مقررہ وقت میں کارروائی نہ کرنے پر تھانہ سبزہ زار کا انویسٹی گیشن آفیسر بھی دفتر طلب کیا گیا ، تھانہ پر ناقص نگرانی رکھنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی بھی سرزنش کی گئی ، ڈی آئی جی آپریشنز  نے تھانہ کی سطح پربرقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم  دیا ، کھلی کچہری میں وراثتی جائیداد، لین دین معاملات پر فراڈ، لڑائی جھگڑے سمیت  دیگر شکایات بھی موصول ہوئیں ، شہریوں کی موجودگی میں براہ راست اور ویڈیو لنک سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ، ڈی آئی جی آپریشنز     فیصل کامران نے کہا شہریوں کی درخواست پر کارروائی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس پر عوام کا اعتماد مضبوط کرنے کے لیے مسائل بروقت حل کرنا ہوں گے،شہریوں کو پریشان کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، تھانہ کلچر تبدل کرنا اولین ترجیح ہے،شہری پولیس سے متعلق شکایت کی صورت میں براہ راست میرے پاس آئیں،