ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوحہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکہ میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے ٹم کک سے کہا، "ہم نے تمہیں چین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو۔ بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، وہ بہت اچھا کر رہا ہے، ہمیں تمہاری پیداوار یہاں (امریکہ) چاہیے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ایپل کی بھارت میں سرمایہ کاری اور فیکٹریز لگانے کے منصوبوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی صدر کا یہ مؤقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ امریکی صنعتوں کو دوبارہ ملک میں مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔