ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنرمحمدعلی   کی ناکارہ گاڑیوں ،ایمبولینسز کی فوری نیلامی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

کمشنرمحمدعلی   کی ناکارہ گاڑیوں ،ایمبولینسز کی فوری نیلامی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:کمشنرپنجاب سوشل سکیورٹی محمدعلی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹرمیڈیکل ڈی جی خان اورمظفر گڑھ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔
 اجلاس میں مرکزی شاہراہوں پرواقع ہسپتالوں،آؤٹ لیٹس کوماڈل آؤٹ لیٹس میں تبدیل کیلئےتجاویزطلب کی گئیں۔
پنجاب سوشل سکیورٹی بی ایچ یوز نے محکمہ صحت کےمعیارکیمطابق درجہ بندی کی ہدایت کر دی۔کمشنرمحمدعلی  نے ناکارہ گاڑیوں ،ایمبولینسز کی فوری نیلامی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
کمشنرپنجاب سوشل سکیورٹی محمدعلی  ڈیوٹی پر بروقت نہ آنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا حکم دیا۔کٹوتی پرعملدرآمدنہ کرنیوالے ایم ایس،ڈی ایم ایس کی تنخواہ سےکٹوتی ہو گی۔
 کمشنر کے مطابق ورکرزاورانکےاہلخانہ کےعلاج ومعالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی،سروس ڈیلیوری اور انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جائے۔