ویب ڈیسک:روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل گیا۔
مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے۔
روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔
مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک چکی ہیں، جس میں سے 90 فیصد انسانی غفلت کے باعث لگیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث روس میں معمول سے پہلے یعنی مارچ میں ہی آگ بھڑکنے کا آغاز ہو گیا تھا جبکہ ماضی میں یہ مئی سے شروع ہوتی تھی، خشک اور گرم موسم نے حالات کو اس قدر نازک بنا دیا ہے کہ معمولی چنگاری بھی وسیع تباہی کا باعث بن رہی ہے۔