ملک بھر میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں کی تعداد  میں شہریوں نے شرکت کی ۔

شرکاء میں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جنہوں نے  پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل طور پر مسترد کیا۔ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں مردان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، خیبر اضلاع میں ریلیاں منعقد کی گئی، مختلف ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے ۔شرکاء میں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

شرکاء نے پی ٹی آئی کی جانب سے ریاستی اداروں خصوصا پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل مسترد کردیا ،شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سکیورٹی اداروں کے حق میں نعرے درج تھے۔