ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم دھرنا؛ انصار الاسلام توجہ کا مرکز

City42, PDM, Dharna, Ansar Alaslam, Supreme Court, Islamabad
پی ڈی ایم دھرنا؛ انصار الاسلام توجہ کا مرکز
City42, PDM, Dharna, Ansar Alaslam, Supreme Court, Islamabad
پی ڈی ایم دھرنا؛ انصار الاسلام توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کوٹ کے باہر دھرنا کے دوران جمعیت علما اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے کارکن عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، پی ڈی ایم نےسپریم کورٹ کے سامنے دھرنا کے دوران کسی بدمزگی سے بچنے کے لئے سکیورٹی کی ذمہ داری انصار الاسلام کے دستوں کو سونپ رکھی ہے۔ انصار الاسلام کے نوجوان دھرنا  شروع ہونے سے پہلے ہی سپریم کورٹ کےدروازے اور باڑ کےسامنے قطار میں کھڑے ہو گئے تھے تاکہ کوئی کارکن سپریم کورٹ کی عمارت کے نزدیک نہ جا سکے۔ 

انصار الاسلام کے ہزاروں کارکن دھرنا کی سکیورٹی سنبھالنے کے لئے پیر کی شام ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے  تھے اور انہوں نے سکیورٹی کے ضمن میں ابتدائی انتظامات شروع کر دیئے تھے