چیف جسٹس بندیال کا مس کنڈکٹ ؛ قومی اسمبلی نے آرٹیکل209 کے تحت ریفرنس لانےکافیصلہ کر لیا

Chief Justice of Pakistan, Parliament, PDM, City42
کیپشن: File Photo

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عہدہ سے ہٹانے ریفرنس لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں مختلف جماعتوں کےارکان شامل ہوں گے جبکہ  کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائےگا۔ یہ کمیٹی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس کے مسودہ کو حتمی شکل دے گی۔

اتوار کی شام ہی پی ڈی ایم کی حکومت میں شامل مختلف جماعتوں کے اہم ارکان کمیٹی کے اختیارات سےمتعلق مسودہ تیار کررہے تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا  تھا  کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش ککی جائے گی۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا  تو چیفجسٹس کے مس کنڈکٹ پر آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے حتمی کارروائی کرنے کا مطالبہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کیا۔ ان کی درخواست پر اسپیکر نے چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی باننے کی منظوری دی۔