پولیو کے خطرے کی گھنٹی پھر بج اٹھی،ایک اور کیس سامنے آگیا

پولیو کے خطرے کی گھنٹی پھر بج اٹھی،ایک اور کیس سامنے آگیا
کیپشن: poliovirus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک سال  کا بچہ   پولیو وائرس سے مفلوج ہوا ہے، عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والا یہ چوتھا کیس ہے۔  کیس رپورٹ ہونے کے بعد پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیو پروگرام نے جنوبی خیبرپختونخواہ کے چھ اضلاع  کو پولیو واٸرس کیلٸے حساس قرار دیے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

 اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔