گلوکارعلی ظفرکی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آگیا

گلوکارعلی ظفرکی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار گلوکارعلی ظفرکی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آگیا۔شہرت یافتہ فنکار بھی علی ظفر کی اس فاونڈیشن کے لئے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میوزک اور فلموں کے سپر اسٹار علی ظفر نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن بنالی اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مزدوروں اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والوں کی عملی مدد کے لیے ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔راک سٹار علی ظفر کی فاؤنڈیشن کے لیے شہرت یافتہ اداکارفیشن ڈیزائنر اور گلوکار ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔

فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار ہمایوں سعید ، صبا قمر ، مایا علی ، مرینا خان ، ہانیہ عامر ، منل خان ، ماورا حسین ، بلال مقصود ، عدنان صدیقی ، اشنی شاہ ، ایمن منیب ، اقرار الحسن ، ماریہ واسطی ، احسن خان اور فہد مصطفیٰ نے وڈیو پیغام میں علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے نیک جذبات کی تعریف کی فن کاروں نے اپنے مداحوں سے سے اپیل ہے کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ مزدوری کرنے والے ہزاروں خاندانوں کو ان کی دہلیز پر کھانا فراہم کرنے کے مشن کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کریں واضح رہے جب سے کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں آئی ہے علی ظفر نے دکھی انسانیت کے لیے حوصلہ مند پیغامات دئے اور مختلف گانے بھی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار گلوکارعلی ظفر نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت پچاس مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ان کا کہناتھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر فرد کو مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا چاہیے۔ علی ظفر فاؤنڈیشن کے ممبران نے گھروں میں جاکر مستحق خاندانوں کو راشن دیا جس میں آٹا، دالیں، گھی سمیت اشیاء ضرورت کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer