ایم پی اے وحید گل کی گاڑی ٹرالے سے ٹکرا گئی

ایم پی اے وحید گل کی گاڑی ٹرالے سے ٹکرا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصرعلی) رکن صوبائی اسمبلی وحید گل کی گاڑی کو حادثہ، گاڑی خانیوال سے لاہور واپس آتے ہوئے ٹرالے سے جا ٹکرائی تاہم حادثے میں وحید گل معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔ معروف عالم دین انتقال کر گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خانیوال میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل لاہور سے خانیوال گئے تھے۔ واپسی پر ان کی گاڑی گوجرانوالہ کے قریب ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوشی قسمتی سے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل محفوظ رہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ وہ خبر آگئی جس کا لاہوریوں کو انتطار تھا

وحید گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ جان محفوظ رہی۔