ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا: دل دہلا دینے والا واقعہ، 6 افرادقتل

سرگودھا: دل دہلا دینے والا واقعہ، 6 افرادقتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سرگودھا کے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک 25 جنوبی میں کلہاڑیوں کے وار سے 4 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ 

ڈی پی او سرگودھا خود موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو 1122، فرانزک ٹیمیں اور کرائم سین یونٹ بھی موقع پر موجود ہیں اور وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یاسین نامی شخص نے اپنے 4 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا، وقوعہ کے بعد سفاک ملزم نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  

جاں بحق کی شناخت 34 سالہ فرخندہ بی بی (بیوی)، 18 سالہ  نور فاطمہ (بیٹی), علی حسن 14 سال، طیب حسن 11 سال حسنین ڈیڑھ سال اور ایک سالہ نامعلوم بچہ شامل ہیں۔ زخمی یاسین ملاح کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جس سے اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔