محمد حسن : سی ٹی ڈی حیدرآباد کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ ایئرپورٹ کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کہا ہے کہ خود ساختہ گمشدگی اختیار کیا ہوا دہشت گرد بلوچستان سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے بارودی مواد برآمد، ریلوے ٹریک کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ایس ایچ او آصف حیات نے بتایا کہ پولیس چیک پوسٹ ایئرپورٹ حیدرآباد کی حدود سر مست کالونی سے دہشتگرد کو گرفتار کیا، گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، کارڈ وائر، دیسی ساختہ کریکر، آئی ای ڈی اور اسلحہ برآمد ہوا ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے متعلق خفیہ ایڈوانس انٹیلیجنس اطلاع تھی، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک کو نقصان رسانی کے ارادے سے آیا تھا۔ دہشتگرد اپنے کمانڈر ذوالفقار خاصخیلی کی ہدایت پر بلوچستان سے حیدرآباد آیا ہے۔