سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، کہا کہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔