سٹی 42 : جیکب آباد تھانے کی حدود کوریجا شاخ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 1 معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ2 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھر کی چھت اچانک گرنے کے باعث پیش آیا ۔ جاں بحق بچے کی شناخت مدثر ولد گلزار کوریجو کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونیوالے دونوں بچوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واقعہ سے متعلق پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔