ویب ڈیسک:محراب پور ریلوے اسٹیشن پرر مال گاڑی اور ٹرین کے درمیان تصادم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور اس کے ساتھ لگی ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔