ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار بادشاہ کو قتل کی دھمکی، سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

معروف گلوکار بادشاہ کو قتل کی دھمکی، سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت کے بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس پشنوئی گینگ نے معروف گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں گانا ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔
سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنازع گانے پر معافی مانگی اور گانے کو تمام پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
تاہم اب لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی بادشاہ کے گانے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دیدی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی جس میں  کہاگیاکہ اس کے سر پر گولی مارنا، بادشاہ آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے آپ کو 2024 میں آپ کے کلب میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب اگلی بار آپ کو براہ راست سر پر گولی ماریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے 2024 میں چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔