ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

66 سالہ نینا گپتا کے حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ کا دلچسپ ردعمل

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں بس حقیقی زندگی میں بھی ’’بدھائی ہو‘‘ جیسی صورتحال درکار ہے

66 سالہ نینا گپتا کے حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتانے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر پر ردعمل دے دیا ، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ 66 سال کی عمر میں حاملہ ہیں جبکہ اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینا گپتا حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا  کی شادی کے استقبالیہ میں شرکت کے لیے  حیدرآباد پہنچی تھیں۔

اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بعد ازاں ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے ان خبروں کو مزاحیہ انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی مشہور فلم  بدھائی ہو کا حوالہ دیتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں بس حقیقی زندگی میں بھی ’’بدھائی ہو‘‘ جیسی صورتحال درکار ہے۔

نینا گپتا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور تقریب میں پہنی گئی ساڑھی کا کپڑا زیادہ موٹا تھا جس کی وجہ سے وہ ویڈیوز میں کچھ بھاری نظر آ رہی تھیں۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ اس عمر میں ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں سن کر انہیں ہنسی آئی اور یہ بات دلچسپ لگی۔