کلیم اختر: نادرا نے نادرا آرڈیننس 2000 اور قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 کے تحت اہم اقدام اٹھا لیے۔
ان اقدامات کے تحت ایسے افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں جن کی وفات کا اندراج یونین کونسلز میں ہو چکا تھا مگر نادرا کے ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ نہیں کروایا گیا تھا۔
نادرا کے مطابق متعدد کیسز میں وفات کے اندراج کے باوجود شناختی ریکارڈ میں تبدیلی نہ کرائے جانے پر متعلقہ شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
مزید برآں، ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاندانی ریکارڈ اور وفات کے اندراج کے بعد نادرا ڈیٹا کو بروقت اپ ڈیٹ کرائیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد کی وفات کا اندراج غلطی یا بدنیتی کی بنیاد پر کیا گیا ہو تو لواحقین قریبی نادرا سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
بائیومیٹرک تصدیق کے بعد غلطی سے منسوخ ہونے والا شناختی کارڈ بغیر کسی فیس کے بحال کر دیا جائے گا۔