ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ میں 28سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ حل، مرکزی ملزم اور اس کی بیوی گرفتار

 چوہنگ میں 28سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ حل، مرکزی ملزم اور اس کی بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: چوہنگ مٰیں  پانچ ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

 انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے درمیان گہرے تعلقات تھے، جس کے باعث مرکزی ملزم اور اس کی بیوی نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔

 ایس پی عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔

واضح رہے کہ مدثر حسین دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔