سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔