ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سمیت 24 افراد زیرِ حراست

ایف آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سمیت 24 افراد زیرِ حراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد کے علاقے ایف 11 میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد افراد گرفتار کرلیے۔ 

ذرائع کے مطابق کال سینٹر سے 24 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے والوں میں متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ذرائع ایف آئی اے نے کال سینٹر پر انٹرنیشنل فراڈ میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، فراڈ کی ایک کال ایف الیون سینٹر سے بھی کی گئی ہے، حراست میں لیے گئے افراد کو ایف آئی اے آفس منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر مالک سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے ۔