ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد ؛ اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

ایبٹ آباد ؛ اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں  اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔