ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست

26 نومبر احتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی 15 اپریل تک ضمانت منظور  کرلی۔

بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer