ملک اشرف:اداکارہ نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نگار چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت 19 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ادکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس فاروق حیدر ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ۔
اداکارہ نگار چوہدری اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گی ،ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل بھی ہیش یوں گے۔
عدالت نے اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کررکھی ہے ۔
عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے اور انکی آوازکی فرانزک کروانے کی بھی ہدایت کررکھی ہے۔