ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز، صائم ایوب اور فخرزمان کو مس کرینگے: کپتان

نیوزی لینڈ کیساتھ سیریز، صائم ایوب اور فخرزمان کو مس کرینگے: کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیوزی لینڈ سے جیتنے کا عزم لے کرآئےہیں،،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس،کہا صائم ایوب اور فخرزمان کو مس کریں گے لیکن نئے کھلاڑی باصلاحیت ہیں ٹیم کو جتوانے کی صلاحیت رکھتےہیں،پلیئنگ الیون کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا یہاں نیوزی لینڈ میں صرف جیتنے کیلئے آئے ہیں، ہم جانتے ہیں، فینز پاکستان ٹیم سے ناراض ہیں اور ان کی ناراضگی بجا ہے۔
ہماری ینگ ٹیم ضرور ہے مگر جیتنے کیلئے پرجوش ہیں، کرائسٹ چرچ کی وکٹ بظاہر گرین نظر آرہی ہے، فاسٹ باؤلرز کیساتھ سپنرز بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شاہین اور حارث رؤف کوالٹی باؤلرز ہیں، اس سیریز میں ان کا کردار ہم ہوگا، کارکردگی میں میں اتار چڑاؤ آنا کھیل کا حصہ ہے، رضوان ،بابر، کا جیت میں اہم کردار رہا ہے، مگر اب ہم نے نیا کمبی نیشن آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فخر اور صائم ایوب تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں،، امید ہے آئندہ سیریز میں دستیاب ہونگے، ہمارا گول ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے ٹیم تیار کرنا ہے۔