دو روز میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

دو روز میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دو روز کے دوران دو بچے پولیو میں مبتلا،بلوچستان کے ضلع چمن میں رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے جبکہ دوسرا کیس تحصیل چمن کے رہائشی 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیاہے ۔

متاثرہ بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا۔یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور گزشتہ 4 سالوں میں چمن کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ 

اکتوبر 2023 سے تاحال چمن سے حاصل کردہ 10 نمونوں میں وائرس پایا گیا جبکہ 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا تھا۔