طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آبادسرکل نے کارروائی کے دوران غیر ملکی افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنواکر دینے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان کو گرفتار ملزم دوست محمد کی نشاندہی پر اٹک سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان افغان شہریوں کو سرکاری افسران کی مدد سے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنواکردیتے تھے ملزمان کو کل کورٹ میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اب تک افغان شہریوں کو پاکستانی دستاویزات دلوانے کے کیس میں اب تک 28ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔