محسن نقوی کی جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین سےملاقات، 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کی دئبی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو  اور  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر  ٹوسے سے ملاقات ہوئی۔ 
ملاقات میں پاکستان میں فروری میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی، ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میں پاکستان، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ جنوبی افریقااورنیوزی لینڈکی ٹیمیں جنوری کےآخرمیں پاکستان آئیں گی۔ 
محسن نقوی نے جنوبی افریقا اورنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی سال بعد ہو گی۔ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی۔ دنیاکےپہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔