بیدیاں روڈ :دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا،  خاتون سمیت 5 افراد زخمی

بیدیاں روڈ :دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا،  خاتون سمیت 5 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بیدیاں روڈ پر دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا، جھگڑے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں 22سالہ علی رضا ،22سالہ حافظ عمر،28سالہ حافظ افتخار شامل ہیں، 60سالہ مریم بی بی اور 70سالہ محمد اسلم بھی جھگڑے کے دوران زخمی ہوئے۔

دودھ کی دکان پر حملے کی موبائل ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔لوہے کےراڈ،ڈنڈے اٹھائے لوگوں نے دکان میں توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ کے دوران حملہ آوروں نے خاتون سمیت دیگر افراد پر تشدد کیا۔
متاثرہ مریم بی بی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع 15 پر فوری دے دی گئی تھی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی۔
متاثرین نے بتایا کہ جھگڑا دکان کی صفائی کے دوران راہ گیر پرپانی گرنے کی وجہ سے ہوا، راہگیر پانی گرنے سے آگ بگولہ ہو گیا علاقہ مکینوں نے بیچ بچاؤ کرادیا، کچھ دیر بعد نامعلوم ملزم نے ساتھیوں سمیت دکان پر حملہ کر دیا،جنونی جتھے نے ڈنڈوں، لوہے کے راڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پولیس تعاون نہیں کررہی، درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔