ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

Imran khan
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل میچز کے پیش نظر  حکومت نےعمران خان کو فی الحال  گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل میچ اور امن وامان سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت  نے اہم فیصلہ  کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمران خان کے گھر کا محاصرہ جاری رہے گا گرفتاری نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنان سڑکیں بند کر سکتے ہیں۔ پی ایس ایل میچ تک عمران خان کی گرفتاری نہیں کی جائے گی۔