بلدیاتی انتحابات،الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کر دیں

local elections,preparation,
کیپشن: Elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شفاف الیکشن کی تیاریاں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان میدان عمل میں،بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کی شفاف الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کا عمل شروع کردیا۔  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق شہری بذریعہ فارم 21 اپنے ووٹوں کی اندراج و منتقلی کے لیے دفتر ہذا سے رابطہ کرسکتے ہیں،  شہری فارم  21 پر درست کوائف کا اندراج یقینی بنائیں ،فارم 21 پر مکمل کوائف کے اندراج پر ہی ووٹ کی منتقلی ممکن ہوسکےگی۔