ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین سال بعد  تاریخی میلہ چراغاں بھرپور  جوش وخروش سے منانے کافیصلہ

Madhu Laal Hussein Shrine, Lahore
کیپشن: Madhu Laal Hussein Shrine
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   شاہد سپرا: محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب  نے "میلہ چراغاں" کی تقریبات کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔

رپورٹ کے مطابق عرس حضرت مادھو لال حسین و میلہ چراغاں کو تین سال بعد منعقد کرایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے تین سال تک عرس تقریبات کو منسوخ کیا گیا تھا۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ عرس تقریبات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔میلہ چراغاں چھبیس، ستائیس اور اٹھائیس مارچ کو منعقد کروایا جائیگا ۔ جس میں شرکت کے لئے ملک بھرسے زائرین نے جوش وخروش سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔