شہبازگل کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

 شہبازگل کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا شہبازگل کی پریس کانفرنس پر ردعمل، عظمیٰ بخاری نے شہبازگل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کی مذمت کی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ایسی سیاست کے ہرگز حق میں نہیں،ایسی سیاست کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ کاش شہباز گل نے تب مذمت کی ہوتی جب مصدق ملک،شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی،تیل نہ ڈالا ہوتا پاکستان میں 2013سے پہلے ایسی سیاست کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا نوازشریف حکومت میں تھے ان پر جوتا پھینکا گیا۔

احسن اقبال کو گولی اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی لیکن افسوس عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس گندی سیاست کی مذمت نہیں کی، شہباز گل کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق بے ہودہ الفاظ کا استعمال کیا اچھی خاندانی تربیت کا مظہر ہے؟ شہباز گل ایک طرف خود کو خاندانی شخص بتارہے تھے دوسری طرف کسی بہن،بیٹی اور بیوی پر کیچڑ بھی اچھال رہے تھے عزت دار اور خاندانی لوگ دوسروں کی بہو بیٹیو ں کو عزت دیتے ہیں چوک چوراہوں میں کھڑے پر گالیاں نہیں دیتے۔

شہباز گل نے میرے والد اور عطا تارڑ دادا کے متعلق بھی انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز گل آج انتہائی گھبرائے اور پریشان دیکھائی دے رہے تھے، میرے مرحوم والد صاحب پہ ناجائز تنقید کرکے شہباز گل کے والد کی پگ اونچی نہیں ہوئی بلکہ نیچی ہوئی ہے۔

شہبازگل آج پنجابی فلموں کی ولن لگے ایک سیاستدان اور معاون خصوصی نہیں لگے اگر میں موقع پر موجود ہوتی تو شہبازگل کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیتی، ہم ان کی طرح پیچھے سے نہیں سامنے سے وار کرتے ہیں ہم ایسی گھٹیا تربیت نہیں دی گئی اور نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer