اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستانی خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی شادی کی تقریب میں ڈانس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

 
تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف انسٹاگرام پراداکاربلال اشرف کی ساتھ تصویر ڈالنے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن ہی گئی تھیں جہاں مداحوں نے ان سے بلال اشرف سے متعلق کافی سوال کیے۔

لیکن اس بار اداکارہ کی ایک شادی میں ڈانس ویڈیووائرل ہوگئی جس میں ان کے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈانس سے متعلق ایک اورپوسٹ کی جس میں سائرہ  یوسف نے مشہورمصنف ’ایکارت تلے‘ کا ایک قول شیئر کیا کہ ’ زندگی رقاص ہے اورآپ رقص۔

یاد رہے گزشتہ برس سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد اداکارہ نے مادلنگ کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھے تھے ۔ سائرہ یوسف آئے روز ماڈلنگ کے باعث خبروں کی زینیت بنی ہوتی ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer