فیس بک سے اب پیسہ کمانا ہوا آسان  

فیس بک سے اب پیسہ کمانا ہوا آسان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیس بک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کمانے کے خواہش مند صارفین کو خوش خبری سنادی۔اطلاعات کے مطابق فیس بک نے ایک نیا اشتہاری پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فیس بک پر منفرد ویڈیو بنانے والے کما ئی کر سکیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے آمدنی میں اضافے کے خواہش مند صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے لیے انہیں کچھ زیادہ نہیں بلکہ مختصر ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا ہوں گی۔ فیس بک صارفین کے لیے یہ پروگرام آمدنی کے حصول کا آسان اور بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
 اس پروگرام کے تحت مختصر اور لائیو اسٹریم ویڈیوزشیئر کرنے والوں کے مواد پر اشتہارات ظاہر ہوں گے، جس میں سے انہیں کمپنی طے شدہ پروگرام کے تحت رقم ادا کرے گی۔
فیس بک کے مونئیٹائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ خواہش مند صارف کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا، جس کے ایک ماہ کے اندر ا±س کے 10 ہزار فالوورز اور ویڈیوز کو 10 ہزار منٹ تک دیکھے جانا ضروری ہے۔ جو صارف ان شرائط پر پورا اترے گا ا±سے پروگرام کا حصہ بنا لیا جائے گا۔