(حسن خالد) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے گھر آمد ، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ومر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرام شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن و استحکام میں بہتری شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
واضح رہے ونگ کمانڈر نعمان اکرم یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران ایف 16 حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔