سعید احمد: کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اقدامات کا سلسلہ جاری، سی اے اے نے ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے آپریٹ کی جانے والی تمام ائیرلائینز کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم نامہ جاری، حکمنامے کے مطابق تمام ائیرلائینز انتظامیہ جہاز سے مسافروں کو اتارنے کے بعد اور سوار کرنے سے پہلے جراثیم کش اسپرے اور دھوئیں کا استعمال کریں۔جراثیم کش اسپرے آنے اور جانے والی تمام پروازوں میں کیا جائے۔ ائیرلائن انتظامیہ ٹیک آف کرنے سے قبل جراثیم کش اسپرے کا سرٹیفیکیٹ ائیرپورٹ مینجر کو جمع کروانے کی پابند ہو گی۔ فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو مراسلہ موصول ہو گیا۔
یاد رہے کورونا وائرس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔وائرس 149 ملکوں تک پھیل گیا۔ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر۔5500سے زائد اموات۔72ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ یورپ کورونا کا نیا مرکز بن چکا ہے،35 ہزار سے زائد مریض یورپ میں موجود ہیں ۔اٹلی میں 1200ہلاکتیں۔17 ہزار سے زائد متاثر،سپین میں 133،فرانس میں 79،برطانیہ میں 11اموات۔نیدر لینڈ میں 10،جرمنی میں 8 افراد زندگی ہار گئے،برطانیہ میں 200نئے کیس۔ بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ،ملکہ،شہزادہ چارلس نے تمام دورے منسوخ کردیئے۔