ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صبا قمر کا نجی کالج میں ڈرامہ باغی کا ٹائٹل سونگ گا کر استقبال

اداکارہ صبا قمر کا نجی کالج میں ڈرامہ باغی کا ٹائٹل سونگ گا کر استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکارہ صبا قمر پراجیکٹ کے سلسلے میں نجی کالج گئیں تو طلبا نے ڈرامہ باغی کا ٹائٹل سونگ گا کر استقبال کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی جہاں بہت سے طلبا لطف اندوز ہوتے ہوئے  پیرا وے  پیرا گا رہے تھے، جولائی 2017  میں آن ائر ہونے والا ڈرامہ سیریل باغی دراصل سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا۔

 جنہیں رنجش کی بنا پر 2016  ان کے اپنے سگے بھائی نے قتل کردیا تھا کیونکہ قندیل بلوچ کی بعض ویڈیوز نے انہیں متنازع بنا دیا تھا، اس ڈرامے میں قندیل بلوچ کے روپ میں صبا قمر کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا تھا جبکہ کہانی معروف رائٹر عمیرہ احمد نے تحریرکی تھی۔

صبا قمر کی آنے والی فلمز کملی اور گھبرانا نہیں ہے ہیں، صبا قمر اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ فلم کملی ان کی بھارتی فلم ہندی میڈیم سے زیادہ ہٹ ہوگی۔

 فلم کے ڈائریکٹرسرمد کھوسٹ ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer