عدنان صدیقی نے حرا مانی کا سینی ٹائزر چوری کرلیا

عدنان صدیقی نے حرا مانی کا سینی ٹائزر چوری کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔وائرس 149 ملکوں تک پھیل گیا۔ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر۔5500سے زائد اموات۔72ہزار افراد صحتیاب  ہوئے ہیں ۔ یورپ کورونا کا نیا مرکز بن چکا ہے،35 ہزار سے زائد مریض یورپ میں موجود ہیں ۔اٹلی میں 1200ہلاکتیں۔17 ہزار سے زائد متاثر،سپین میں 133،فرانس میں 79،برطانیہ میں 11اموات۔نیدر لینڈ میں 10،جرمنی میں 8 افراد زندگی ہار گئے،برطانیہ میں 200نئے کیس۔بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں ،ملکہ،شہزادہ چارلس نے تمام دورے منسوخ کردیئے۔

امریکا میں کورونا سے 49 ہلاکتیں۔2ہزار افراد متاثر،ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،ایران میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک۔اموات 311 ہو گئیں مریضوں کی مجموعی تعداد 12729 ہو گئی ،سعودیہ مزید 24 کیس،تعداد 86 ہوگئی،ماسک غائب،سعودی شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی۔شارجہ،ابو ظہبی میں عوامی پارک اور نائٹ کلب بند، کورونا وائرس کا ائر لائن انڈسٹری پر کاری وار کیا ہے۔نید ر لینڈز کی ائر لائن کا 2 ہزار ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔برٹش ائیر ویز نے 45 ہزار ملازمین کو وارننگ دیدی۔کینیڈین ائیر لائن آدھے فضائی میزبانوں کو نکالے گی۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہالی ووڈ سٹوڈیوز ویران ہوگئے،سینما گھر بند کردئیے گئے ہیں،متعدد فلموں کی نمائش روک دی گئی ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ اسی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کہیں انہیں بھی کورونا نہ ہوجائے۔ اس گمبھیر صورتحال میں جہاں ہر چہرے سے پریشانی جھلک رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عام لوگ اور فنکار فیس ماسک اورہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کررہے ہیں اور انسانی صحت کے لیے یہ ضروری بھی ہے تاہم کسی کا ہینڈ سینی ٹائزر چوری کرکے استعمال کرنا بہت غلط بات ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار عدنان صدیقی کو ان کا ہینڈ سینی ٹائزر ایک اور چھوٹی بوتل میں جلدی جلدی ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حرا مانی اس ساری کارروائی کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں عدنان صدیقی اپنی چھوٹی بوتل میں میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی۔ بعد ازاں حرامانی نے کہا میں لائی ہی اسلیے تھی ’’شیئرنگ از کیئرنگ‘‘ یعنی شیئر کرنا اچھی عادت ہے۔


اس کے علاوہ ہمایوں سعید کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’کورونا مجھے نہیں ہونا‘‘۔


ہمایوں سعید کے علاوہ اداکارہ حرا مانی بھی ایک ویڈیو میں پیانو بجاتے ہوئے گارہی ہیں ’’کورونا مجھے نہ ہونا‘‘۔


یاد رہے پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں،مغربی سرحدیں 2 ہفتوں کیلئے سیل کردی گئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer