پہلے تفتیش پھر گرفتاری ہوگی، پنجاب پولیس کو نئی ہدایات جاری

پہلے تفتیش پھر گرفتاری ہوگی، پنجاب پولیس کو نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تھانہ کلچر کو دیس نکالا دینے کی زور آور کوشش، پنجاب پولیس کا انصاف اور دادرسی کی سمت بڑا قدم، پولیس کو معمولی مقدمات میں اندھا دھند گرفتاریوں سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں عدالتوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کی کاپی آرپی اوز،ڈی پی اوز اور تمام شعبہ تفتیش کے افسران کو بھی ارسال کردی گئی، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ  ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے تفتیش اور پھر گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ایس ایچ اوز ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت اختیارات کا استعمال کریں، پولیس افسران فوری پولیس اہلکاروں کو مراسلے پرآگاہی دیں۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قابل ضمانت مقدمات میں شواہد نہ ہونے پرایس ایچ اوضمانت دے سکتا۔

Sughra Afzal

Content Writer