(جنید ریاض) سکولوں کو سکیورٹی خدشات، اساتذہ اور دیگرسٹاف کو 30 منٹ قبل سکول پہنچنے کی ہدایت، عملہ چھٹی کے وقت بھی 30 منٹ بعد نکلے گا، کسی بھی حادثہ کی صورت میں متعلقہ سکول ہیڈ ذمہ دار ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، سکول سربراہان اورسٹاف کو30منٹ قبل سکول پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سکول ایجوکیشن مراسلے کے مطابق چھٹی کے بعد30منٹ تک سٹاف اورعملہ سکول میں رہےگا، سی ای اوز کو سکولوں کی سکیورٹی بہترکرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں سکول ہیڈ ذمہ دار ہوگا۔