سٹی 42 : محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی لاہور پولیس کی آپریشنل تیاریاں تیز ہوگئیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے امام بارگاہ ایوانِ زینب،ایوانِ حیدرسمیت دیگر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان ودیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہوں کے متولیان سے ملاقات کی اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل کامران نے میپ کے ذریعے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا معائنہ بھی کیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل رکھیں، مجالس وجلوسوں سے قبل ہر فرد کی تلاشی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ رضا کار بھی چیکنگ کے فرائض انجام دیں گے۔