(احمد مںصور) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی نےانتشاری کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔
انتشاری کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے گمراہ کن بیانیہ کو مسترد کر دیا،پروفیسر واجد نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کر دی،پروفیسر واجد نے اپنےبیان میں کہا کہ میں اس بات کا نظریہ رکھتا ہوں کہ کشمیر کا پاکستان سے رشتہ لا الہ الا للہ کی بنیاد پر قائم ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں،میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا نہ کبھی حصہ رہا ہے نہ کبھی رہوں گا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سرینڈر کردے۔
پروفیسر واجدنے اپنے بیان میں کہا کہ ایکشن کمیٹی حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر سے مذاکرات کرے، ہم نے مل کر پاکستان کو دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بنانا ہے بیرونی ایماء پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث انتشاری کمیٹی کے مذموم عزائم عوام پہچان چکے ہیں۔