ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادےانتقال کر گئے

صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادےانتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری سرور کے صاحبزادے حسین ہاشم انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم حسین ہاشم گزشتہ ہفتے پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور زیرِ علاج تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ایک بجے مسجد القادسیہ، چوبرجی، لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔

مرحوم کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔