اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 244 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 295 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 98شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 197معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔