وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فادرز ڈے پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ والدسائبان کی مانندخود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اُٹھا کر جینا سکھاتی ہے،اپنی اولاد سے محبت اور ان کے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے-
مریم نواز شریف نے کہاکہ میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد ،استاد اور طاقت ہیں،ان کی گود میرا پہلا مکتب اور اُن کا سایہ وہ آسرا ہے جس نے مجھے ہر طوفان میں مضبوط رکھا،ان کی شخصیت میری سیاست اور سوچ،کا محور ہیں،دعا گو ہوں کہ ہر بیٹے اور بیٹی کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔